کراچی: کراچی میں مزار قائد پر قائداعظم محمد علی جناح کے 148ویں یوم پیدائش کے موقع پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب منعقد ہوئی۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دستے نے مزار پر گارڈز کے فرائض سنبھالے اور اس موقع پر قومی پرچم کو عزت و احترام کے ساتھ لہرایا گیا۔
بانی پاکستان کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ملک بھر میں روایتی جوش و جذبے کے ساتھ تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا، جس سے ملک کے ہر گوشے میں حبِ وطن کا جذبہ نمایاں ہوا۔
بابائے قوم کے یوم ولادت پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے اور سرکاری و غیرسرکاری ادارے مختلف تقریبات کا انعقاد کر رہے ہیں تاکہ قائداعظم کی قربانیوں اور خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے۔