قائداعظم نے 1945 میں خان بہادر محمد حسن کی رہائش گاہ پر نو دن قیام کیا۔
آزاد ڈیجیٹل کے نمائندے حسام الدین نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کو پشاور اور ان کے شہریوں کیساتھ والہانہ محبت تھی 1945میں پشاور آئے تو یہاں 9۔ دن قیام کیا ، وہ نشتر آباد میں خان بہادر محمد حسن کی رہائش گاہ میں ٹھہرے جہاں ان کی یادوں کو اب تک محفوظ رکھا گیا ہے
اس رہائش گاہ میں موجود وہ ریڈیو اب بھی موجود ہے جسے عظیم قائد اپنے قیام کے دوران سنا کرتے تھے ، ان کے زیر استعمال کرسیاں، ڈائننگ ٹیبل، بیڈ، ڈریسنگ ٹیبل حتی کہ صابن دانی بھی اپنی اصل حالت میں موجود ہے۔
اس گھر میں قائد اعظم کی زیر استعمال اشیاء کی حفاظت خود کررہے ہیں جبکہ حکومت میں کسی کو اسے تاریخی ورثہ قرار دینے کا خیال آیا اور نہ ہی اس میں رکھی اشیا کو محفوظ کرنے کے لئے کوئی سرکاری ادارہ سامنے آیا ، یہی وہ رہائش گاہ تھی جہاں سے “لے کے رہیں گے پاکستان” کا نعرہ بلند ہوا اور پورے برصغیر میں پھیل گیا ۔