وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا سیکیورٹی فورسز کو جنوبی وزیرستان میں 13خوارج کو ہلاک کرنے کی کارروائی پر خراج تحسین

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا سیکیورٹی فورسز کو جنوبی وزیرستان میں 13خوارج کو ہلاک کرنے کی کارروائی پر خراج تحسین

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سیکیورٹی فورسز کو جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں 13خوارج کو ہلاک کرنے کی کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب اور موثر کارروائی قابل تحسین ہے۔ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے متحد اور پر عزم ہیں۔

مزید پڑھیں: چیئرمین جوائنٹ چیفس سروسزاور پاک فوج کا قائداعظم کو خراج عقیدت

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی سراروغہ جنوبی وزیرستان اپر میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں کامیاب آپریشن پر افواج پاکستان خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ اسلام اور ملک دشمن خوارج کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ریاست اور عوام کے تحفظ کے لیئے کوشاں ہماری فورسز ہمارا فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 13 خوارج کو جہنم واصل کرنا لائق ستائش ہے۔

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *