پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں مرحلے میں پلے آف کی دوڑ نہایت سنسنی خیز موڑ اختیار کرچکی ہے جہاں ہر ٹیم کے لیے اگلا ہر مقابلہ فیصلہ کن حیثیت اختیار کرگیا ہے
شائقین کی نظریں اس بات پر جمی ہوئی ہیں کہ کون سی ٹیمیں آخری چار میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوں گی۔ ایونٹ میں ایک روز کے وقفے کے بعد مقابلوں کا سلسلہ دوبارہ لاہور میں شروع ہوگا
جہاں ٹیمیں اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔موجودہ صورتحال کے مطابق پشاور کی ٹیم پہلے ہی اگلے مرحلے میں جگہ بناچکی ہے جبکہ راولپنڈی کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
اب باقی ٹیموں کے درمیان تین نشستوں کے لیے سخت مقابلہ جاری ہے اور ہر میچ کی اہمیت بڑھ چکی ہے۔ملتان کو اپنے باقی تین مقابلوں میں سے صرف ایک میں کامیابی درکار ہے تاکہ وہ نسبتاً آسانی سے اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرسکے
جبکہ اسلام آباد کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے تین میں سے کم از کم دو مقابلے جیتے تاکہ اس کی پوزیشن مستحکم رہ سکے۔
یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل 11 ،پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی
دوسری جانب لاہور، کراچی اور حیدرآباد کی ٹیموں کے لیے راستہ کافی کٹھن ہوچکا ہے اور انہیں پلے آف تک پہنچنے کے لیے اپنے تمام باقی میچز میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔
کوئٹہ کی ٹیم سب سے زیادہ دباؤ کا شکار دکھائی دیتی ہے کیونکہ اسے نہ صرف اپنے میچز جیتنے ہوں گے بلکہ دیگر ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں :کیوی کرکٹر کا پی ایس ایل کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آ گیا
حالیہ مقابلوں میں پشاور نے کوئٹہ کو واضح برتری سے شکست دی جبکہ کراچی کو ملتان کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد درجہ بندی مزید دلچسپ ہوگئی ہے اور آنے والے دنوں میں مقابلہ مزید سخت ہونے کا امکان ہے۔

