وفاقی حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 85 پیسے فی لیٹر کمی کر دی ہے، جبکہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 227 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو اس سے قبل 233 روپے 90 پیسے فی لیٹر تھی۔
حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا۔ اس کے تحت پیٹرول 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر پر دستیاب رہے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ قیمتوں کے جائزے میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کی نمایاں کمی کی تھی۔ تازہ فیصلے کے تحت ان قیمتوں کو برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ صرف مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔