18 سال کے بعد شناختی کارڈ نہ بنوانے پر 6 ماہ قید یا بھاری جرمانہ

18 سال کے بعد شناختی کارڈ نہ بنوانے پر 6 ماہ قید یا بھاری جرمانہ

18 سال کی عمرکے بعد 90دن کے اندرشناختی کارڈ کے لیے درخواست نہ دینے پر چھ ماہ قید یابھاری جرمانہ ہوسکتاہے۔

پاکستان میں ہر شہری کے لیے 18 سال کی عمر مکمل کرنے پر قومی شناختی کارڈکا حصول لازمی ہے۔

نادرا آرڈیننس 2000 کے سیکشن 9 (1) کے تحت 18 سال کی عمر کے بعد 90 دن کے اندر شناختی کارڈ کے لیے درخواست دینا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں سردی نے ڈیرے ڈال لیے ، سکردو میں پارہ منفی 11ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا

بروقت درخواست نہ دینے پر نادرا آرڈیننس کے سیکشن 30 (e) کے مطابق 6 ماہ تک قید بامشقت یا 50,000 روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

دوسری جانب نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی پریشانی بھی ختم کردی  ہے ، اب لمبی قطاروں میں لگنے کی ضرورت نہیں۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے شہریوں کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے بائیکر سروس متعارف کرائی گئی، جس کے ذریعے شہری اب گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنواسکیں گے۔

نئی سروس کے ذریعے شہری نادرا آفس جائے بغیر اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈزکے لیے درخواست دے سکتے ہیں یا اپنے گھر یا دفتر میں اپنی معلومات کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *