ملک میں سردی نے ڈیرے ڈال لیے، سکردو میں پارہ منفی 11ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا

ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ، بین الاقوامی موسمیاتی ویب سائٹ کے مطابق اسکردو میں منفی گیارہ اور زیارت میں پارہ منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔

قلات میں منفی چار، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی تین ڈگری جبکہ اسلام آباد اور پشاور میں چھ چھ، لاہور نو اور کراچی میں درجہ حرارت گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات اور گردونواح میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم دختر مشرق بے نظیر بھٹو شہید کی آج 17 ویں برسی

علاوہ ازیں کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہرِ قائد میں شمال مشرق سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 34 فیصد ہے، دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ رواں سال سرد موسم کے دوران بارش اور برفباری کم ہونے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles