پاکستان کے ٹاپ 5 فیصد سب سے زیادہ کمائی کرنیوالے افراد 16کھرب روپے کا ٹیکس چوری کرتے ہیں، چیئرمین ایف بی آر

پاکستان کے ٹاپ 5 فیصد سب سے زیادہ کمائی کرنیوالے افراد 16کھرب روپے کا ٹیکس چوری کرتے ہیں، چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے ٹاپ 5 فیصد سب سے زیادہ کمائی کرنے والے افراد 16کھرب روپے کا ٹیکس چوری کرتے ہیں، ان کیخلاف کارروائی کریں گے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریونیو علی پرویز ملک کے ساتھ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال حکومت کا ٹیکس گیپ 71 کھرب روپے، گزشتہ سال 62 کھرب تھا۔

راشد محمود لنگڑیال نے بتایا کہ تقریباً 33لاکھ افراد ٹاپ 5؍ فیصد کمائی کرنے والے طبقے میں آتے ہیں، ان میں سے صرف 6 لاکھ افراد ٹیکس گوشوارے جمع کراتے ہیں جبکہ باقی 27 لاکھ افراد انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کراتے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں سردی نے ڈیرے ڈال لیے ، سکردو میں پارہ منفی 11ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا

چیئرمین ایف بی آر نے انکشاف کیا کہ وہ یا تو اس کیٹیگری سے کم درجے کے گوشوارے فائل کررہے ہیں یا بالکل بھی گوشوارے فائل نہیں کررہے۔ ان کی ٹیکس کی ذمہ داری 1.6ٹریلین روپے سے زائد ہے،  اگر حکومت تمام کیٹیگریز کو سب سے زیادہ کمائی کرنے والے 5؍ فیصد سے کم کردیتی ہے تو بھی مجموعی طور پر واجب الادا ٹیکس 140؍ ارب روپے سے زیادہ نہیں ہوں گے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ان مالدار ترین افراد کی تعداد 6لاکھ 70ہزار ، اثاثے ، گاڑیاں اور آمدنی سب ہے مگر ٹیکس چور ہیں، اخراجات کرنے کے باوجود ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کی زحمت نہیں کرتے۔

علاوہ ازیں سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دیدی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024ء کی منظوری دے دی۔

نااہل ٹیکس فائلرز بڑی بڑی گاڑیاں، جائیداد، بنگلے نہیں خرید سکیں گے، بینک اکاونٹ کھولنے اور شیئرز کی خریداری پر بھی پابندی ہوگی۔ چیئرمین ایف بی آر کہتے ہیں کہ ٹیکس قوانین میں ترامیم سے پچانوے فیصد لوگ متاثر نہیں ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *