تاندلیانوالہ ٹریفک حادثہ، لاہور کے رہائشی 6 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی

تاندلیانوالہ ٹریفک حادثہ، لاہور کے رہائشی 6 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی

تاندلیانوالہ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق 3 شدید زخمی ، لاہور کی رہائشی کار سوار فیملی تاندلیانوالہ جاتے ہوئے 293 سٹاپ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق سیداں والا انٹرچینج تاندلیانوالہ روڈ کے قریب شدید دھند کی باعث کار گنے سے لدے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے حادثے میں 3 افراد شدید زخمی ہوئے۔ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والی فیملی کا تعلق لاہور سے ہے لواحقین کو اطلاع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: جزا و سزا کے فیصلے آئین کے تحت عدالتی نظام کے زمے ہیں : ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریکٹر ٹرالی کو قبضہ میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ریسکیو ٹیموں کے مطابق جاں بحق افراد میں رابعہ ظہہیر، 36، فجر علی، 13،عمیمہ، 11، موسیٰ، 1، رہیس علی، 1، شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں شاہزیب، 40، صبا شاہزیب، 35،احمد ہادی 13 شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *