کے الیکٹرک بجلی صارفین کیلئے بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

کے الیکٹرک بجلی صارفین کیلئے بجلی 5 روپے  فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

کراچی کے بجلی صارفین کے لیے ایک اہم ریلیف کی خبر ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 98 پیسے فی یونٹ تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے یہ کمی فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں کی جائے گی، جس کے لیے کے الیکٹرک نے درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے۔ اگر نیپرا کی جانب سے یہ درخواست منظور ہو جاتی ہے تو کراچی کے صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کا مالی فائدہ حاصل ہوگا۔ نیپرا اس درخواست پر 15 جنوری کو سماعت کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *