جسٹس منصور علی شاہ کی نیا جوڈیشل سلک روٹ بنانے کی تجویز

جسٹس منصور علی شاہ کی نیا جوڈیشل سلک روٹ بنانے کی تجویز

جسٹس منصور علی شاہ نے نیا جوڈیشل سلک روٹ بنانے کی تجویز دے دی۔

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ سی پیک پروجیکٹ فلیگ شپ منصوبہ ہے۔

انہوں نے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ تجویز ہے کہ نیا جوڈیشل سلک روٹ ہونا چاہیے، جوڈیشل سلک روٹ میں ساؤتھ ممالک کو منسلک کیا جائے۔

جسٹس منصو ر علی شاہ نے کہا کہ سی پیک بی آر آئی علاقائی کنٹیویٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنازعات کا متبادل ثالثی نظام ہونا چاہیے، متبادل ثالثی نظام کے لیے قانون سازی بھی درکار ہے۔

ہمارے ہاں جرگہ اور صلح کی روایات موجود ہیں، پاکستان کے 138 اضلاع میں اے ڈی آر کا نظام قائم ہوناچاہیے، ہمارے نظام انصاف میں سی پیک سے متعلقہ کمرشل کورٹس ہونی چاہئیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *