شدید دھند کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاہور تک موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے ۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سالٹ رینج کلر کہار سے اسلام آباد آنے کے لئے موٹروے اب بھی کھلی ہے۔ حکام کے مطابق اسلام آباد سے لاہور تک موٹروے کے تمام سیکشن بند کر دئیے گئے ہیں۔