حکومت نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طارق فضل چودھری،حنیف عباسی اور طلال چوہدری کو وفاقی وزیربنائے جانے کا قوی  امکان ہے، ان کے علاوہ ڈاکٹر توقیر شاہ کو وزیراعظم شہباز شریف کا مشیر لگایا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:شدید دھند : اسلام آباد تا لاہور موٹروے بند

توقیر شاہ ان دنوں ورلڈ بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں ، انہیں گزشتہ سال نومبر میں 4 سال کیلئے اس منصب پر مقرر کیا گیا تھا اور سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ان کا استعفیٰ منظور کرکے واشنگٹن میں بینک کی ذمہ داری قبول کرنے کی اجازت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد ڈیجیٹل پشاور کے بیورو چیف عرفان خان پشاور پریس کلب کے نائب صدر منتخب

ذرائع کا مزید بتایا ہے کہ تینوں وزراء اور مشیر کی پیر کے روز حلف برداری متوقع ہے ۔ نئے آنے والے وزراء میں بیرسٹر عقیل ملک، اقلیتی سینیٹر خلیل طاہر سندھو بھی شامل ہیں۔

editor

Related Articles