بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے سول نافرمانی کی کال مسترد کردی، مریم اورنگزیب

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے سول نافرمانی کی کال مسترد کردی، مریم اورنگزیب

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 11 ماہ میں 31 فیصد زیادہ پیسے بھیج کر سول نافرمانی کی کال مسترد کردی ہے۔

ایک بیان میں  انہوں  نے کہا ہے کہ 9 مئی کے مجرموں سے ملک کی ترقی، سنبھلتی ہوئی معیشت اور عوام کی خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی جس کو وہ 4 سال میں تباہ و برباد کرکے گئے تھے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے 11 ماہ میں ترسیلات زر میں اضافے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 31 فیصد زیادہ پیسے بھیج کر سول نافرمانی کی کال مسترد کردی ، اب بیرون ملک مقیم پاکستانی جھوٹ فریب اور فراڈیوں کے جھانسے میں آنے والے نہیں ہیں، اوورسیز پاکستانی سنبھلتی ہوئی معیشت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : معیشت کا پہیہ چلنا شروع، ٹیکس اصلاحات میں تبدیلی لارہے ہیں : وزیرخزانہ

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 9 مئی کے مجرم ، ملک کو لوٹنے اور جلانے والے بہروپیے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، مار دو ، جلا دو ، گالی گلوچ ، غنڈا گردی ، جھوٹ، فراڈ اور سول نافرمانی کی کالز سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا۔

ان کاکہنا تھا کہ  کبھی دوسروں پہ جھوٹے الزامات ، ہر بات پہ جھوٹ ، اب کوئی ماننے والا نہیں، 8 ماہ میں مہنگائی کی رفتار 38 سے کم کرکے 4 فی صد اور پالیسی ریٹ 22 سے 13 فی صد پر آنا معجزے سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ جو پاکستان کی معیشت مضبوط بنانے میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *