جہانگیر ترین اور وفاقی وزیر علیم خان کی سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری امین گجر کی بیٹی اور ایم این اے عون چوہدری کی بھتیجی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی تصایر سامنے آگئیں۔
عون چوہدری کی بھتیجی کی شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔ شادی کی تقریب میں ملک کی کئی اہم سیاسی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ جہانگیر ترین کی جانب سے پرمسرت موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر اسحاق خان خاکوانی، رکن صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی اور ملک نعمان لنگڑیال بھی موجود تھے۔
تصاویر ملاحظہ کریں: