ٹی بیگ کی چائے میں موجود مائیکرو پلاسٹ کیسنر کا سبب بن سکتے ہیں: طبی ماہرین

ٹی بیگ کی چائے  میں موجود مائیکرو پلاسٹ کیسنر کا سبب بن سکتے ہیں: طبی ماہرین

طبی ماہرین نے ٹی بیگز کی چائے کے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ اس میں موجود مائیکرو پلاسٹ کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ ایک تحقیق میں طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر آپ بھی ٹی بیگز والی چائے پیتے ہیں تو آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس میں موجود مائیکرو پلاسٹ کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔اس حوالے سے بارسلونا یونیورسٹی اسپین کی تحقیق نے ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگائی دی ہے ۔

تحقیق میں تجارتی طور پر دستیاب پلاسٹک پولیمر سے بنے ٹی بیگزپر تجربے کیےگئے جس سے پتہ چلا کہ گرم پانی کے ایک قطرے میں پولی پروپیلین سے بنے ٹی بیگز نے مائیکرو پلاسٹ کے 1.2 ارب ذرات چھوڑے۔

سیلولوز سے بنے ٹی بیگز نے 13کروڑ 50 لاکھ جب کہ نائیلون 6 سے بنے ٹی بیگز نے پانی کے ایک قطرے میں 80 لاکھ سے زائد مائیکروپلاسٹک کے ذرات خار ج کیے۔

پلاسٹک کے یہ چھوٹے ذرات گرم پانی میں مل کر ایسے کیمیکل چھوڑتے ہیں جن کے باعث کینسر ہونےکا خدشہ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *