واشنگٹن میں منعقد ہونے والی وائٹ ہاؤس کریسپونڈنٹس ڈنر کی سالانہ تقریب کے دوران اس وقت ہلچل مچ گئی جب اچانک فائرنگ جیسی آوازیں سنائی دیں۔ واقعے کے فوراً بعد سکیورٹی اہلکاروں نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو تقریب سے بحفاظت باہر منتقل کر دیا۔
تقریب اپنے عروج پر تھی کہ اچانک بلند آوازوں نے شرکاء میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے فوری طور پر ہال کو گھیرے میں لے لیا اور مہمانوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا گیا۔ اس دوران سکیورٹی پروٹوکول پر مکمل عمل کرتے ہوئے اہم شخصیات کو ترجیحی بنیادوں پر باہر نکالا گیا۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔ متعلقہ ادارے اس بات کا تعین کر رہے ہیں کہ آیا یہ واقعی فائرنگ کا واقعہ تھا یا کسی اور وجہ سے ایسی آوازیں پیدا ہوئیں۔
یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب ملک کی نمایاں شخصیات، صحافی اور دیگر معزز مہمان تقریب میں شریک تھے۔
مزید تفصیل شامل کی جارہی ہے