صارفین کو انورٹر پنکھے فراہم کرنے کے منصوبہ میں اہم پیشرفت

صارفین کو انورٹر پنکھے فراہم کرنے کے منصوبہ میں اہم پیشرفت

صارفین کو انورٹر پنکھے فراہم کرنے کے منصوبہ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے انورٹر پنکھے فراہم کرنے کا کیس بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سامنے پیش کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

انورٹر پنکھے فراہم کرنے کا کیس لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے مشروط ہے، بورڈآف ڈائریکٹرز کی جانب سے منظوری دیے جانے کے بعد لیسکو چیف اور نیکاکے درمیان معاہدہ ہو گا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

اس معاہدے کے تحت صارفین کو انورٹر پنکھے فراہم کئے جائیں گے،یہ پنکھے خریدنے یا نہ خریدنے کا فیصلہ صارفین کا ہو گا،وفاق نے لیسکو سے صارفین کے بلوں کا 3 سالہ ریکارڈ طلب کیا تھا۔

اس ریکارڈ کی بنیاد پر صارفین کو پنکھے دیے جائیں گے، ملک بھر میں آٹھ کروڑ پنکھوں کو تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے، ان پنکھوں کی تبدیلی سے سالانہ پانچ ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہو سکے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *