جنوبی افریقہ کے کھلاڑی راسی وین ڈیر ڈوسن نے بھی پی ایس ایل 10 کیلئے سائن اپ کرلیا

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے لیے پی سی بی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے سائن اپ کرنے کا سلسلہ بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

حالیہ معلومات کے مطابق جنوبی افریقہ کے معروف کرکٹر ’راسی وین ڈیر ڈوسن‘ نے بھی پی ایس ایل سیزن 10 کے لیے اپنی رجسٹریشن کروا لی ہے۔ راسی وین ڈیر ڈوسن نے حال ہی میں پاکستان کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، جس کے بعد ان کے پی ایس ایل میں شرکت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: صائم ایوب 2024 میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 16ویں نمبر پر براجمان

اس کے پہلے انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی، جارح مزاج اوپنر جیسن رائے، ڈیوڈ ملان اور سیم کرن نے بھی پی ایس ایل کے غیر ملکی ڈرافٹس میں اپنا نام باضابطہ طور پر درج کروا لیا ہے۔

دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں میں زمبابوے کے کپتان سکندر رضا، آسٹریلوی وکٹ کیپر ایلکس کیری، بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان اور آل راؤنڈر شکیب الحسن، انگلینڈ کے ڈیوڈ ولی اور آسٹریلیا کے عثمان خواجہ نے بھی سیزن 10 کے لیے اپنی شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل سیزن 10 کا پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری 2025 کو گوادر میں ہوگا،جہاں ٹیموں کو اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دینے کے لیے غیر ملکی اور مقامی کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہوگا۔

editor

Related Articles