نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے پی ایس ایل کھیلنے کی حامی بھر لی

نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے پی ایس ایل کھیلنے کی حامی بھر لی

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر مارٹن گپٹل نے پی ایس ایل کھیلنے کی حامی بھر لی ہے، انہوں نے دسویں ایڈیشن کے لئے خود کو رجسٹرڈ کروا دیا۔

پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ایکس ہینڈل پر نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کے 10 ویں ایڈیشن کے پلیئر ڈرافٹ کے لیے باضابطہ طور پر سائن اپ کا اعلان کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل 10، انگلینڈ کے فاسٹ بالر لیوک ووڈ کا نام ڈرافٹ میں شامل

مارٹن اس سے قبل پی ایس ایل میں کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب گیارہ جنوری کو گوادر میں منعقد کی جائے گی۔

ان سے قبل رجسٹرڈکھلاڑیوں میں ایلکس کیری، عثمان خواجہ، کوربن بوش، ریلی روسو، کولن منرو، ڈیرل مچل، ٹام کوہلرکیڈمور، ٹام کرن، ڈیوڈ ولی، ڈیوڈ ملان، جیسن رائے، شکیب الحسن، مستفیض الرحمن، سکندر رضا اور دیگر شامل ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *