دہشت گرد حملوں اور ان سے جڑے نقصانات کے لحاظ سے 2024 حالیہ تاریخ کا سب سے خطرناک سال ثابت ہوا۔
سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر ہونے والے حملوں نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا جہاں 444 دہشت گرد حملوں میں 685 سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی جان قربان کی۔ سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (سی آر ایس ایس) کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2024 میں ملک بھر میں دہشت گردی اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں 2,546 افراد ہلاک اور 2,267 زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم میں قیام امن کیلئے آج معاہدے پر دستخط کا امکان
ان واقعات کا تعلق مجموعی طور پر 1,166 دہشت گرد حملوں سے تھا، جس کی وجہ سے ملک کی سلامتی کو شدید نقصان پہنچایا۔2023 کے مقابلے میں 2024 کے دوران دہشت گرد حملوں میں 49 فیصد اضافہ ہوا جب کہ ہلاکتوں میں 66 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اوسطاً روزانہ تقریباً 7 افراد ان حملوں کی نذر ہوئے۔ نومبر 2024 سب سے زیادہ خونریز مہینہ ثابت ہوا جس نے پورے ملک کو خوف اور غم کی کیفیت میں مبتلا کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: 2024 کا آخری سورج طلوع، نئے سال کی خوشیوں کی تیاری
