سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے بجلی 63 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے ۔
سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی سی پی اے) نے نیپرا سے قیمت میں کمی کی درخواست کردی، نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق درخواست پر آج سماعت کرے گا، یہ کمی ماہانہ فیول پرائیس ایڈجسٹمنٹ کے تحت ماہ نومبر کیلئے مانگی گئی تھی ۔
درخواست میں کہاگیا ہے کہ گزشتہ ماہ 7 ارب 71 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداواری لاگت 55 ارب76 کروڑ روپے رہی، ایل این جی سے 23 روپے20 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔