سویٹزرلینڈ کی زرعی ٹیکنالوجی کمپنی ’سائنجنٹا‘ اور سندھ حکومت کی شراکت داری کے تحت گندم کی پیداوار میں اضافے کے لیے ایک مفت ہربیسائیڈ پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔
اس پروگرام کا مقصد پاکستان میں گندم کی پیداوار کو بڑھانا اور زرعی شعبے کو فروغ دینا ہے۔اس خصوصی اقدام کے تحت 15,000 کسانوں کو مفت ہر بیسائیڈ فراہم کیے جائیں گے، جس سے 45,000 ایکڑ زمین پر گندم کی پیداوار میں اضافے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
پروگرام کا مقصد کسانوں کو زیادہ پیداوار اور منافع حاصل کرنے کے لیے ہربیسائیڈ کے مؤثر استعمال میں مدد فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ جدید زرعی ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔ پروگرام کے تحت سندھ کے کسانوں کو فصل کی پیداواری لاگت کو کم کرنے کے لیے معاونت فراہم کی جائے گی، جس سے گندم کی پیداوار میں اضافہ اور پاکستان کے غذائی تحفظ میں بہتری لائی جائے گی۔
اس حکمت عملی کا مقصد گندم کی کاشت کے چیلنجز سے نمٹنا اور کسانوں کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے۔یہ پروگرام زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گا اور پاکستان میں غذائی خودکفالت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔