یکم جنوری 2025 کو بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے

یکم جنوری 2025 کو بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے

مرکزی بینک اور دیگر تمام بینکوں نے یکم جنوری 2025 کو عوامی لین دین کے لیے چھٹی کا اعلان کر دیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یکم جنوری کو بینکوں میں عوامی لین دین نہیں ہوگا تاہم بینکوں کے ملازمین معمول کے مطابق اپنے دفاتر میں حاضر ہوں گے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ 40، 25، 15 اور ساڑھے 7 ہزار والے پرانے انعامی بانڈز کی تبدیلی یا واپسی کا آج آخری دن ہے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ

دوسری جانب مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے ریلیف، سال ِنو پر ایل پی جی سستی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ماہ جنوری کیلئے ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 47 روپے 43 پیسے سستا کر دیا گیا۔ فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے ایک پیسے کی کمی کر دی گئی۔ اوگرا نے ماہ جنوری کیلئے ایل پی جی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ماہ جنوری کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 250 روپے 28 پیسے مقرر کر دی گئی۔

نوٹیفیکشن کے مطابق 11.8کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 953 روپے مقررکی گئی۔رواں ماہ کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر کی قیمت 3 ہزار 79 روپے مقرر تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *