کراچی کے 7 مقامات پر دھرنے جاری، شہری سڑکوں پر خوار ہوکر رہ گئے

کراچی کے 7 مقامات پر دھرنے جاری، شہری سڑکوں پر خوار ہوکر رہ گئے

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں جاری امن و امان کی صورتحال کے باعث کراچی میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے 7 مقامات پر دھرنے جاری ہیں، دھرنوں کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر،  شہری سڑکوں پر خوار ہوکر رہ گئے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق نمائش چورنگی ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے تاہم گرومندر سے نمائش آنے والا روڈ ٹریفک کے لیے کھلا ہے، ابوالحسن اصفہانی روڈ عباس ٹاؤن آنے اور جانے والا روڈ مکمل بند ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کامران چورنگی سے موسمیات آنے اور جانے والا روڈ مکمل بند ہے، واٹرپمپ سے انچولی جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے جبکہ سہراب گوٹھ سے واٹرپمپ جانے والا روڈ کھلا ہے، یونیورسٹی روڈ پرسفاری پارک کےقریب بھی دھرنا جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ، تمام تعلیمی ادارے کھل گئے

اس کے علاوہ گلبائی پراچا چوک ٹریفک کے لیے بند ہے، شاہراہ اورنگی ٹاؤن پونے پانچ سے بنارس آنے والا روڈ بند ہے جبکہ  بنارس سے اورنگی ٹاؤن پونے پانچ جانے والا روڈ کھلا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں پولیس نے مختلف مقامات پر دھرنا دینے والے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *