اسلام آباد: پاکستان اور بھارت نے نئے سال کے موقع پر ایک دوسرے کی جیلوں میں قید قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق یہ تبادلہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن اور نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے کیا گیا۔
بھارت کی جانب سے بھارتی جیلوں میں قید 381 سویلین اور 81 مبینہ پاکستانی ماہی گیروں کی فہرست پاکستان کے حوالے کی گئی جبکہ پاکستان نے 49 سویلین اور 217 مبینہ بھارتی ماہی گیروں کی فہرست بھارت کو فراہم کی۔
بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ بھارت میں قید سزا مکمل کرنے والے قیدیوں کی جلد رہائی اور وطن واپسی کی اجازت دی جائے، جبکہ پاکستان نے 18 مبینہ بھارتی قیدیوں کی تصدیق اور قونصلر رسائی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔
دوسری جانب بھارت نے پاکستان سے 76 مبینہ پاکستانی قیدیوں تک تصدیق اور قونصلر رسائی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔