ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، سعود شکیل کی ترقی، بابراعظم اور محمد رضوان کی تنزلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی۔ بابراعظم اور محمد رضوان کی تنزلی ہو گئی۔

جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نمبر ہیں،انگلینڈ کے ہیری بروک دوسرے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبر پر ہیں۔

بھارت کے یشسوی جیسوال ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے جبکہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ چوتھے سے پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔پاکستان کے سعود شکیل کی 3 درجے ترقی ہوئی ہے وہ چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کی 3 درجے ترقی ہوئی ہے جس کے بعد وہ ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں،بابر اعظم کی 2 درجے تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ 17 ویں نمبر پر چلے گئے۔

محمد رضوان کی 2 درجے تنزلی کے بعد 21 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جبکہ سلمان آغا رینکنگ میں 5 درجے تنزلی کے بعد 23 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

بالرز میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر ہے۔پاکستان کے نعمان علی 1 درجے تنزلی کے بعد 9 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ آل راؤنڈرز میں رویندرا جدیجا پہلے نمبر پر ہیں۔

editor

Related Articles