سابق صدر عارف علوی کیخلاف دہشت گردی کا ایک اور مقدمہ سامنے آگیا

سابق صدر عارف علوی کیخلاف دہشت گردی کا ایک اور مقدمہ سامنے آگیا

سابق صدر عارف علوی کیخلاف دہشت گردی کا ایک اور مقدمہ سامنے آگیا، تاہم سابق صدر نے مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کی درخواست دائر کردی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر عارف علوی کیخلاف دہشت گردی کا ایک اور مقدمہ سامنے آگیا، اس حوالے سے پراسیکیوٹرجنرل سندھ نے ہائیکورٹ میں رپورٹ پیش کردی۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کے دوست کھلے دل سے مذاکرات کریں، مطالبات پر غور کرینگے: احسن اقبال

بعد ازاں سابق صدر عارف علوی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے کیس  میں آئی جی سندھ پولیس کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی ۔

رپورٹ کے مطابق عدالتی احکامات پر ڈی آئی جی ،ایسٹ،ویسٹ ،سی ٹی ڈی سمیت صوبے بھر کے افسران کو خطوط لکھے گئے تھے ۔

سابق صدر عارف علوی کے خلاف صرف ضلع جنوبی میں ایک مقدمہ 2018 میں درج تھا،عارف علوی کے خلاف سول لائنز تھانے میں درج واحد مقدمہ بھی اے کلاس ہوچکاہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے درخواست مسترد کی جائے۔

ایڈیشنل پراسکیوٹر جنرل سندھ نے کہا کہ عارف علوی کے خلاف ایک مقدمہ درج تھا ، اسکے علاؤہ صوبے بھر میں عارف علوی کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے  ،وہ مقدمہ بھی اے کلاس کردیا گیا ہے۔

عدالت نے آئی جی سندھ پولیس کی رپورٹ کے بعد عارف علوی کی درخواست نمٹادی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *