دنیا کے نمبرون یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر مسٹر بیسٹ نے منگنی کرلی

دنیا کے نمبرون یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر مسٹر بیسٹ نے منگنی کرلی

دنیا کے نمبرون یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے منگنی کرلی۔

 مسٹربیسٹ نے یکم جنوری کو اپنے انسٹاگرام  پر مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ کی جس میں وہ اپنی منگیتر تھیا کو انگوٹھی پہنا رہے ہیں، یہ پوسٹ فوراً ہی وائرل ہوگئی اور مداحوں کی جانب سے تہنیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

 یوٹیوبر نے کرسمس کے موقع پر لی گئی اپنی منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں  جن کے کیپشن میں مسٹر بیسٹ نے لکھا کہ ’’لڑکے نے بڑا کام کر ڈالا‘‘، تصویر میں وہ اپنی منگیتر تھیا کو انگوٹھی پیش کرنے کےلیے گھٹنوں کے بل بیٹھے نظر آرہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MrBeast (@mrbeast)

مسٹر بیسٹ کی منگیتر تھیا نے اس موقع پربتایا کہ ہم گھر پر کرسمس کا اہتمام کررہے تھے اور ان کی فیملی بھی جنوبی افریقہ سے یہاں پہنچی تھی،اس لیے دونوں خاندان اس موقع پر موجود تھے،ہم تحائف کھول رہے تھے اور پھر آخری تحفے کےلیے اس نے مجھے آنکھیں بند کرنے کو کہا کیونکہ وہ سرپرائز تھا۔

یاد رہے کہ دونوں کی ملاقات سال 2022 میں ایک مشترکہ دوست کے ذریعے جنوبی افریقہ میں ہوئی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *