شین واٹسن کا بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر شدیدافسوس: کرکٹ کی بدقسمتی قرار

شین واٹسن کا بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر شدیدافسوس: کرکٹ کی بدقسمتی قرار

آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن نے بھارت کے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنے کے فیصلے کو کرکٹ کے لیے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شائقین کے لیے ایک افسوسناک خبر ہے۔ یہ کرکٹ کی سب سے بڑی جنگ ماند پڑ نا  ہے۔

شین واٹسن نے اپنی کرکٹ کے دوران دنیا بھر میں شائقین کو اپنا مداح بنایا، انھوں نے پاک بھارت مقابلوں کو عالمی کرکٹ کا دل قرار دیا۔ ان کے مطابق یہ میچز نہ صرف سنسنی خیز ہوتے ہیں بلکہ پوری دنیا کے شائقین کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ واٹسن نے چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کو تاریخی لمحہ قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی عوام کے لیے یہ ایک خواب پورا ہونے جیسا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی ٹیم اس موقع پر پاکستان نہیں آ رہی اسے ان کی بدقسمتی ہی کہیں گے کیونکہ پاکستانی عوام اس بات کے مستحق ہیں کہ وہ اپنے اسٹیڈیم میں عالمی کرکٹ دیکھیں ۔ بھارتی ٹیم نے پاکستان جانے سے انکار کرتے ہوئے اپنے میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی سی سی نے اس پر ہائبرڈ ماڈل اپنایا، جس کے تحت سیمی فائنل اور فائنل بھی نیوٹرل وینیو پر ہو سکتے ہیں، اگر بھارت ان مراحل تک پہنچتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا کے بعد یاماہا نے بھی اپنےصارفین کیلئے بڑی آفر متعارف کرادی

واٹسن نے پاکستان سپر لیگ 2019 کے دوران پاکستان میں اپنے کھیلنے کے تجربے کو یاد کیا اور کہا کہ “میں نے پاکستانی عوام کی کرکٹ سے محبت اور مہمان نوازی کو بے حد سراہا۔ یہ قوم عالمی کرکٹ کے لیے بہترین میزبان ہے۔” واٹسن نے پاک بھارت کرکٹ کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کی روایتی حریفوں سے زیادہ دلچسپ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ “یہ میچز صرف کھیل نہیں بلکہ جذبات، روایت اور مقابلے کی علامت ہیں۔”

19فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں آٹھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔ اگرچہ بھارتی ٹیم اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی لیکن شائقین پاک بھارت مقابلوں کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں شین واٹسن کے بیان نے اس بحث کو مزید گرما دیا ہے کہ کھیل کو سیاست سے دور رکھا جانا چاہیے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستانی شائقین کے لیے ایک یادگار لمحہ بن سکتی ہے، بشرطیکہ کرکٹ کے میدان میں روایتی حریفوں کا سامنا ہو۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *