سستا ڈیزل فراہمی منصوبہ، حکومت نے فنڈز جاری کر دیئے، کن شہریوں کو سہولت ملے گی؟

سستا ڈیزل فراہمی منصوبہ، حکومت نے فنڈز جاری کر دیئے، کن شہریوں کو سہولت ملے گی؟

حکومتِ پنجاب نے زرعی شعبے کو ریلیف دینے کے لیے ڈیزل سبسڈی منصوبے کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے خطیر فنڈز جاری کر دیے ہیں اس اقدام کا مقصد بڑھتی ہوئی پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات کو کم کرنا اور کسانوں کو بروقت مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کسان کارڈ ہولڈرز کے لیے 1 ارب 60 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں جن کے ذریعے گندم کاشت کرنے والے کسانوں کو ڈیزل پر سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

وہ کاشتکار جو زیادہ سے زیادہ 25 ایکڑ اراضی کے مالک ہیں وہ اس اسکیم کے تحت سبسڈی کے اہل ہوں گے ہر ایکڑ کے لیے 10 لیٹر ڈیزل پر 150 روپے فی لیٹر کے حساب سے سبسڈی دی جائے گی جس سے کاشتکاری کے اخراجات میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈگریوں کی تصدیق کیلئے اب ایچ ای سی دفاتر جانے کی جھنجھٹ ختم،نیا نظام نافذ

حکام کے مطابق یہ سہولت صرف اُن کسانوں کو حاصل ہوگی جو کسان کارڈ کے حامل اور سرکاری ریکارڈ میں رجسٹرڈ ہیں۔ غیر رجسٹرڈ کاشتکار اس اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔

یہ اقدام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اس اعلان کے تحت کیا گیا ہے جس میں انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر کسانوں کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا تھا۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ سبسڈی زرعی پیداوار کو مستحکم رکھنے اور کسانوں کے معاشی بوجھ کو کم کرنے میں مدد دے گی۔

یہ سبسڈی اسکیم پورے صوبہ پنجاب میں نافذ کی گئی ہے لہٰذا لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، سرگودھا، ساہیوال، ڈی جی خان، راولپنڈی ڈویژن سمیت تمام اضلاع کے رجسٹرڈ کسان اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ بالخصوص گندم کاشت کرنے والے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسان اس منصوبے کے اصل مستفیدین ہوں گےْ

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *