امریکی نیوز ایجنسی ’ایسوسی ایٹ پرس‘ (اے پی) نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کےدرمیان مذاکرات کو یقینی بنانے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
امریکی نیوز ایجنسی ’اے پی‘ کو پاکستان حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستانی حکام نے نام نہ لینے کی شرط پر بتایا ہے کہ پاکستان نے کل سے واشنگٹن اور تہران کے ساتھ سفارتی رابطے تیز کر دیے ہیں تاکہ مذاکرات جلد از جلد شروع ہو سکیں۔
اے پی نے پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی کا بھی حوالہ دیا ہے کہ اس سلسلے میں پاکستان کے وزیر داخلہ محس نقوی نے پیر کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں امریکی چارجز ڈی افیئرز نٹالی بیکر سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے اس وقت مذاکرات کے دوسرے دور اور امریکا ایران تنازع کے حل کے لیے سفارتی سطح پر رابطے تیز کر دیے ہیں۔
اے پی کے مطابق محسن نقوی نے ملاقات میں پاکستان-امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور اس ہفتے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ حکام نے اے پی کو بتایا کہ پاکستان نے کل سے واشنگٹن اور تہران کے ساتھ سفارتی رابطے تیز کر دیے ہیں تاکہ مذاکرات جلد از جلد شروع ہو سکیں۔
اے پی کے مطابق محسن نقوی نے بیکر کو سیکیورٹی انتظامات پر بریف کیا اور کہا کہ آنے والے وفود کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہم نے اپنے معزز مہمانوں کے لیے جامع سیکورٹی انتظامات کیے ہیں‘۔
ادھر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اتوار کی رات ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سے فون پر بات کی، شہباز شریف کے دفتر نے ایک بیان میں کہا جس میں مجوزہ مذاکرات کا ذکر نہیں تھا ادھر پاکستان نے دارالحکومت اسلام آباد میں اہم سڑکیں بند کرنا اور سیکیورٹی بھی بڑھانا شروع کر دی تھی۔