پنجاب میں جاری شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 2، ایم 3، ایم 4، ایم 5 اور ایم 11 کو مختلف مقامات سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بند کر دیا گیا ہے اور ڈرایورز کے لیئے دھند میں سفر کے لیئے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا ہے کہ پنجاب میں جاری شدید دھند کے باعث تمام موٹر ویز ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بند کر دیئے گئے ہیں اور ڈرائیورز کے لیے خصوصی ٹریولنگ ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ ترجمان موٹر وےپولیس نے واضح کیا کہ موٹر وےایم ۔2 لاہور سے کوٹ مومن دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہے جبکہ موٹر وے ایم 3عبد الحکیم سے لاہور بھی ٹریفک کے لیئے بند کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبد الحکیم دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہے اورموٹروے ایم 5 رحیم یارخان سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔ جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11کو دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔ ڈرائیور ز کے لیئےجاری ایڈوائزری میں کہاگیا ہےکہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے اورروڈ یوزرز دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں ۔
ترجمان موٹر وےپولیس نے کہاکہ شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں اور صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں ، انہوں نے کہاکہ ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں اورتیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اورمعلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔