خواجہ آصف کے بیان پر افغان حکومت کا رد عمل سامنے آ گیا

خواجہ آصف کے بیان پر افغان حکومت کا رد عمل سامنے آ گیا

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے بیان پر افغان حکومت کا رد عمل سامنے آ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کے ٹی ٹی پی جنگجوؤں کی منتقلی کیلئے افغان حکومت کی طرف سے 10 ارب روپے مانگنے کے بیان کو طالبان حکومت نے یکسر مسترد کردیا ہے۔ طالبان حکومت کے نائب ترجمان حمد اللّٰہ فطرت کا نیو یارک میں نے سوشل میڈیا پر آڈیو پیغام میں کہاکہ پاکستانی وزیر دفاع کی جانب سے افغان حکومت کی طرف سے رقم مانگنے والا دعویٰ افسوس ناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے سلامتی کونسل کے غیرمسمتقل رکن کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کردیا

حمداللّٰہ فطرت کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام کس مقصدkiluy ایسے دعوے کر رہے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل پر اپنی گفتگو کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ افغان طالبان نے ٹی ٹی پی جنگجوؤں کی افغانستان کے دیگر علاقوں میں منتقلی کے لیے 10 ارب روپے مانگے ہیں ۔ طالبان حکومت کے ترجمان ماضی میں اس طرح کے منصوبے کا ذکربھی کر چکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *