وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ کے بیان کا خیر مقدم

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ کے بیان کا خیر مقدم

پاکستان کے نائب وزیر اعظم  اور وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی طرف پاکستان سے محبت کا اظہار کرنے اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر اپنے جوابی ٹویٹ میں ان کے بیان پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں اپنے بھائی عباس عراقچی کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں

اس سے قبل پاکستان کی طرف سے ایران امریکا جنگ کے خاتمے کیلئے کی جانیوالی کوششوں کو سراہتے ہوے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان سے اظہار محبت کرتے ہوے “پاکستان زندہ باد” کا نعرہ لگایا تھا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس) پر جاری اپنے بیان میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان کا تہہ دل سے مشکور ہے اور اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی اصل ترجیح ایک ایسی جنگ کا خاتمہ ہے جو اس پر مسلط کی گئی ہے، اور وہ بھی مستقل اور حتمی بنیادوں پر۔

وزیر خارجہ نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ ایران میں ہونے والے ایک مظاہرے کی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں شرکاء کو مختلف پلے کارڈز اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان پلے کارڈز پر پاکستان کے حق میں نعرے درج تھے اور ایرانی عوام کی جانب سے پاکستان سے اظہارِ محبت کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے امریکی طیارے مار گرائے جانے کا اعتراف کر لیا،مزاکرات جاری رکھنے کا بھی اعلان

حالیہ کشیدہ صورتحال میں پاکستان نے مثبت اور متوازن کردار ادا کرتے ہوئے ایران کی حمایت کی، حملوں کی مذمت کی اور کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی سطح پر سرگرم رہا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان خطے میں امن کے قیام اور جنگ کے خاتمے کے لیے بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

 ایران کی جانب سے پاکستان کے لیے اس طرح کے جذبات کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات اور اعتماد کی فضا کا عکاس ہے، جبکہ خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کا کردار مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

editor

Related Articles