انجینئرنگ یونیورسٹی سوات کے 4کیمپس بند کرنے کا فیصلہ

انجینئرنگ یونیورسٹی سوات کے 4کیمپس بند کرنے کا فیصلہ

انجینئرنگ یونیورسٹی سوات کے 4کیمپس بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، یہ فیصلہ مالی اور انتظامی بحران کے باعث کیاگیا۔ یونیورسٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے دور میں بنائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا ڈاکٹر سید توقیر شاہ کو وزیر اعظم کا مشیر برائے کیبنٹ ڈویژن بنانے کا فیصلہ

نجی ٹی وی چینل کے مطابق دستاویز میں واضح کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے کالام، بریکوٹ اور ارکوٹ کیمپس پر کام بند کر دیا گیاہے ، بیشتر کیمپس پر 50فیصد سے زائد کام پایہ تکمیل کو پہنچ چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا حج درخواستیں محدود کوٹے پر دوبارہ وصول کرنے کا اعلان

اس کے علاوہ کبل میں یونیورسٹی کے 4کیمپس کی منظوری دی گئی تھی، کیمپس کی تعمیر کے لیے 7ارب 94کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے ، منصوبے پر 2ارب 69کروڑ85لاکھ روپے خرچ ہو چکےہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *