عمران خان کب تک رہا ہونے جارہے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

عمران خان کب تک رہا ہونے  جارہے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

معروف اینکر پرسن موناعالم نے حال ہی میں عمران خان کی رہائی کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی رہائی قریب ہے، جن میں حامد رضا اور فیصل چودھری شامل ہیں۔ فیصل چودھری نے تو یہاں تک کہا کہ “ٹائم فور یو کم اؤٹ بیٹل فیلڈ” کی ٹویٹ کی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان کی رہائی کا امکان بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اقامہ رکھنے والوں کیلئے اہم خبر

موناعالم نے کہا ہے میری اطلاعات کے مطابق بہر حال عمران خان باہر آرہے ہیں ، چھ جنوری کے فیصلے پر کافی چیزیں منحصر ہوں گی۔ اس فیصلے میں 190 ملین پاؤنڈز کے کیس کا بھی اہم کردار ہے۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے مطالبات ابھی تک تحریری طور پر نہیں دئیے گئے، جس پر حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان تنقید کی جا رہی ہے۔

موناعالم کے مطابق پی ٹی آئی اپنے مطالبات اس وقت تحریری طور پر دینے کے لیے تیار نہیں کیونکہ وہ 190 ملین پاؤنڈز کے کیس کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ اس فیصلے کے بعد پی ٹی آئی اپنے مطالبات کی شکل میں نئی سمت اختیار کرے گی۔

پچھلے وی لاگ میں موناعالم نے کہا تھا کہ اس کیس کا فیصلہ پہلے ہی آ جانا تھا لیکن اس کو آگے بڑھا دیا گیا تاکہ اس فیصلے کو مزید پختہ کیا جا سکے، تاکہ مستقبل میں اس فیصلے پر کسی قسم کا شک نہ ہو اور چیلنج کرنے کی صورت میں یہ فیصلہ برقرار رہ سکے۔

انہوں نے کہا کہ چھ جنوری کو ہونے والے اس فیصلے پر پی ٹی آئی اور حکومت دونوں کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ جہاں حکومت سمجھتی ہے کہ سخت فیصلہ پی ٹی آئی کو مزید دباؤ میں لا سکتا ہے، وہیں پی ٹی آئی بھی اس فیصلے کے بعد اپنی ڈیمانڈز کا تعین کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے پاکستان کے ایٹمی میزائل پروگرام کیخلاف مہم چلانے والے ڈیوڈ فینٹن کو لابنگ کیلئے ہائر کرلیا، مصدق ملک

اس فیصلے کی اہمیت اتنی زیادہ ہے کہ پی ٹی آئی نے ابھی تک اپنے مطالبات تحریری طور پر حکومت کو نہیں دیے۔ ان کا ماننا ہے کہ اس فیصلے کے بعد ہی وہ اپنی مطالبات کی فہرست حکومت کو دیں گے۔

موناعالم نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی میں اب تک کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی اور اس پر سخت تنقید ہو رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے اندرونی حلقوں کے مطابق کمیٹی اس فیصلے کا انتظار کر رہی ہے تاکہ اس کے بعد اپنے مطالبات کا لائحہ عمل ترتیب دے سکے۔

مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں:

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *