اقدامات بے سود،خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوروں کا غیر قانونی شکار جاری

اقدامات بے سود،خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوروں کا غیر قانونی شکار جاری

تمام تر اقدامات کے باوجود بھی خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوروں کا غیر قانونی شکار بند نہ ہوسکا ہے۔

ملاکنڈ ڈویژن کے ضلع اپر چترال میں قیمتی جانور آئی بیکس کا غیر قانونی شکار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شکار کے بعد جب محکمہ وائلڈ لائف حکام کو شکایت کی گئی تو انہوں نے شکاری کے گھر پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران معلوم ہوا کہ شکاری تقریباً آدھے سے زیادہ آئی بیکس کے گوشت کو کھا چکا تھا۔ ذرائع کے مطابق شکاری کے گھر میں دوران چھاپے 3 سے 4 گلو گرام گوشت بھی برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں اضافہ، یورو اور پاؤنڈ کی بڑی چھلانگ، دیگر کرنسیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

محکمہ وائلڈ لائف حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر آئی بیکس کا شکار کرنے والا شکاری گرفتار کرلیا گیا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف حکام کے مطابق شکاری پر 2 لاکھ 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف حکام کے مطابق شکاری نے بغیر لائسنس کے غیر قانونی طور پر آئی بیکس کا شکار کیا تھا ان کے مطابق ملزم کے خلاف خیبرپختونخوا وائلڈ لائف ایکٹ 2015 کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قانونی طور پر آئی بیکس کے شکار کے لئے شکاری ہزاروں ڈالر پر پرمٹ خریدتا ہے لیکن چترال کے رہائشی نے بغیر پرمٹ کے شکار کیا اور حکام کو پتہ تک نہیں چلا۔ اس سلسلے میں جب ڈاکٹر محسن چیف کنزرویٹر محکمہ وائلڈ لائف سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ کسی کو قیمتی جانوروں کا شکار بغیر لائسنس کے اجازت نہیں ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف سٹاف ہر وقت فیلڈ میں موجود رہتا ہے اور آئی بیکس کا غیر قانونی شکار جو کیا گیا تھا اس ملزم کے خلاف کارروائی کی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *