اسلام آباد: پاکستان میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے زراعت کے شعبے میں پیشرفت ہو رہی ہے، جس کا مقصد کسانوں کی زندگی میں بہتری لانا اور عالمی معیار کی ترقی کے لیے موثر اقدامات کرنا ہے۔
حکومت کی جانب سے زراعت میں جدت اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے تاکہ اس شعبے میں زیادہ سے زیادہ ترقی حاصل کی جا سکے۔
انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (IPO) اور نیشنل سیڈز ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (NSDRA) کے درمیان اشتراک نے زراعت کے شعبے میں تعاون، جدت اور کامیاب کاروباری ماڈلز کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس تعاون کے ذریعے جدید ٹیکنالوجیز کو کسانوں اور تحقیقاتی اداروں تک پہنچایا جا رہا ہے، تاکہ وہ جدید وسائل اور آلات سے فائدہ اٹھا سکیں۔
حکومت کی طرف سے کسانوں، زرعی یونیورسٹیوں اور تحقیقاتی مراکز کو جدید ترین ٹیکنالوجیز اور وسائل کی فراہمی کی بھرپور حمایت کی جا رہی ہے۔ ان اقدامات کی بدولت، ایگری ٹیک مصنوعات کی مدد سے زراعت میں عالمی معیار کی ترقی کی کوششیں جاری ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں زراعت کے شعبے میں جدت و ترقی کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، جس سے کسانوں کی زندگی میں نمایاں تبدیلیاں آئیں گی اور اس شعبے کی عالمی سطح پر پذیرائی میں اضافہ ہو گا۔