لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کیس میں محمد خان بھٹی سمیت دیگر پر فردِ جرم عائد کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے اپنے تحریری حکم میں پرویز الٰہی کو فردِ جرم عائد کرنے کیلئے 7 جنوری کو بلا لیا ہے، عدالت کو ملزمان کی حاضری مکمل کرنے میں کافی دشواری کا سامنا پیش آرہا ہے ۔
تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ تاریخ پر تمام ملزم پیش ہوتے تو عدالت فر د جرم عائد کر دیتی، عدالت چاہتی ہے کہ حاضرہونے والے ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جائے۔ تحریری حکم میں واضح کیا گیا ہے کہ عدالت کسی قسم کی مزید تاخیر نہیں کرتی۔
گزشتہ سماعت پر محمد خان بھٹی طبی بنیادوں پراحتساب عدالت پیش نہیں ہوئے تھے۔ تحریری حکم میں پرویز الٰہی کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔
عدالت نے پرویز الہٰی کی ایک پیشی کیلئے استنثیٰ کی درخواست کو منظور کیا ہے۔عدالتی حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ محمد خان بھٹی، خالد محمود چٹھہ، آصف محمود، نعیم اقبال، محمد اصغر اور اسد علی پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔