عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پاونڈ کیس میں بڑی پیش رفت

عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پاونڈ کیس میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف دائر اپیلوں کو سماعت کے لیے 29 جون مقرر کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بینچ 29 جون کو اپیلوں کی سماعت کرے گا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزاؤں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ اپیلوں میں سزا کو کالعدم قرار دینے اور رہائی کی استدعا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خام تیل کی قیمتیں مزید 2 فیصد گر گئیں ، پیٹرول وڈیزل مزید سستا ہونے کا امکان

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توہین عدالت کی درخواستیں بھی دائر کر رکھی ہیں۔ ان درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

گزشتہ سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی تھی کہ سات روز کے اندر بانی پی ٹی آئی سے وکالت ناموں پر دستخط کروائے جائیں اور متعلقہ دستاویزات عدالت میں پیش کی جائیں۔

قانونی حلقوں کے مطابق 29 جون کی سماعت کیس کی آئندہ قانونی پیش رفت کے حوالے سے اہمیت کی حامل ہوگی جہاں عدالت اپیلوں کے قابل سماعت ہونے سمیت دیگر قانونی نکات کا جائزہ لے گی۔

190 ملین پاؤنڈ کیس ملک کے اہم ترین مقدمات میں شمار کیا جاتا ہے اور اس کی عدالتی کارروائی سیاسی و قانونی حلقوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

editor

Related Articles