ضلع کرم میں دو ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ

ضلع کرم میں دو ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ

ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے دو ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کُرم میں دفعہ 144کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اسلحہ کی نمائش پر بھی مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔

اعلامیہ کے تحت گاڑیوں پر لوڈ سپیکرز لگا کر ضلع بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: کرم میں امن دُشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ، بیرسٹر سیف

دوسری جانب ضلع کرم میں ڈپٹی کمشنر پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پشاور میں تھانہ سی ٹی ڈی میں ایف آئی آر مقامی پولیس کی روزنامچہ رپورٹ پر درج کی گئی۔ مقدمے میں پانچ افراد کو نامزد کیا گیا ہے اور دہشت گردی سمیت چھ مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔

اس حملے میں سرکاری گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حملے کے ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *