چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ،جس کا ازالہ کرنا ناممکن ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ رانا مشہور نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پراپیگنڈے سے ایسی جماعت اقتدار دیا گیا جس کا وطن عزیز پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور مذموم پراپیگنڈا ففتھ جنریشن وار کا حصہ ہے۔ رانا مشہود نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے دور میں ملک سے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوا۔
وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی لیڈر شپ میں ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم کی قیادت میں ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے دن رات کام ہو رہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے اور تمام معاشی اشاریے مثبت، سٹاک ایکس چینجنے نئے ریکارڈ قائم کئے۔ رانا مشہود کا مزید کہنا تھاکہ اڑان پاکستان پروگرام ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔