قومی ایئر لائن کا اندرون و بیرون ملک نئی پروازیں شروع  کرنے کا فیصلہ

قومی ایئر لائن نے اندرون و بیرون ملک نئی پروازیں شروع  کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 جنوری سے سیالکوٹ سے بحرین ہفتے میں دوطرفہ پرواز آپریٹ ہو گی جب کہ لاہور سے  کویت 25جنوری سے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ ہو گی۔

پی آئی اے لاہور سے دمام ہفتہ وار 2 پروازیں 22 جنوری سے آپریٹ کرے گی، 20 جنوری سے فیصل آباد اور جدہ کےدرمیان ایک پرواز ہفتہ وار آپریٹ ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 جنوری سے پی  آئی اے پشاور کراچی ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرےگی جب کہ پی آئی اے 21جنوری سےسیالکوٹ سے دوحہ ہفتہ وار پروازی آپریٹ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ میں دو روز کے لئے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند

پی آئی اے ان پروازوں بوئنگ 777 ایئر بس 320طیارے استعمال کرے گی۔

علاوہ ازیں پی آئی اے میں مزید طیارے بھی شامل کیے جارہے ہیں ،  پی آئی اے کا ایک اور لانگ گراؤنڈڈ  اےٹی آر طیارہ آپریشنل ڈیوٹی میں شامل ہو گیا۔

اس حوالے سے سی ای او کا کہنا ہے کہ طیارے کی آپریشنل ڈیوٹی میں شمولیت سے پی آئی اے کی گلگت، سکھر، تربت اور گوادر کی پروازوں کو تقویت ملے گی۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے اپنے آپریشنل طیاروں میں اضافہ کرے گی کیونکہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے پر پابندی ختم ہوچکی ہے۔

پی آئی اے نیٹ ورک کو یورپ اور برطانیہ تک بڑھانے کا منصوبہ بنا رہی ہے، اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں بوئنگ 777 کے آپریشنل بیڑے کی تعداد 8 ہو جائے گی۔

ترجمان کے مطابق قومی ایئر لائن اپنےنیٹ ورک کو بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے نئے فضائی روٹس سے بیرون ملک مقیم تارکین کو کم خرچ سفری سہولت دستیاب ہوگی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *