مرغی کی قیمت کو پر لگ گئے،ملک بھر میں نرخ میں ریکارڈ اضافہ

مرغی کی قیمت کو پر لگ گئے،ملک بھر میں نرخ میں ریکارڈ اضافہ

مرغی کے گوشت کی قیمت کو پَر لگ گئے، لاہور ،کراچی، پشاور سمیت ملک مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہواہے ۔

ملک بھر میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران زندہ برائلر مرغی اور مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

لاہورمیں  مرغی قیمتوں میں راتوں رات اضافہ ہوگیا اور فی کلو گوشت 700 روپے کلو تک پہنچ گیا،  لاہور میں گزشتہ دو تین روز سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے تھی تاہم اب ٹولنٹن مارکیٹ کی ریٹ لسٹ کے مطابق قیمت 693 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

راولپنڈی میں زندہ برائلر مرغی 285 سے بڑھ کر 530 روپے کلو ہو گئی جبکہ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 900 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہے، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں فی کلو 450 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسی طرح پشاور میں مرغی کی قیمتیں  500  روپے سے بڑھ گییں ، ایک ہفتے میں مرغی کے نرخوں میں 210 روپے کا اضافہ ہوگیا،  فی کلو زندہ مرغی 510 روپے کلو فروخت ہونے لگی ہے۔

کراچی میں بھی مرغی کی قیمت کو پَر لگ گئے جو فی کلو 680 سے 700 روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ کمشنر کراچی کی ریٹ لسٹ کے مطابق فی کلو مرغی کے گوشت کے نرخ 635 روپے مقرر ہیں۔

کراچی میں فارمی انڈہ 330 سے 340 روپے فی درجن میں فروخت کیا جارہا ہے۔

میرپورخاص میں برائلرمرغی کی قیمت 700 اور  بون لیس گوشت کی قیمتیں 1000 سے بھی تجاوز کرگئی ، گوشت کی قیمتوں میں پندرہ روز کے دوران 290 روپے تک اضافہ ہوا ہے ،  مرغی کی قیمتیں 460 سے تجاوز کرکے 750 پر جا پہنچی ہیں جبکہ بون لیس مرغی کے گوشت کی قیمت ایک ہزار سے بھی تجاوز کرگئی۔

مرغی کے گوشت کی قیمت اچانک بڑھنے سے شہری پریشان ہیں اور انہوں نے خود ساختہ ریٹ پر گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *