اداکار عماد عرفانی کا علامہ اقبال کے خاندان سے دلچسپ تعلق

اداکار عماد عرفانی کا علامہ اقبال کے خاندان سے دلچسپ تعلق

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عماد عرفانی نے ایک حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا شاعر مشرق علامہ اقبال کے خاندان سے رشتہ ہے۔

عماد عرفانی نے پی ٹی وی کے پروگرام Virsa Heritage Revived میں مہوش سمیت دیگر فنکاروں کے ہمراہ شرکت کی۔ پروگرام کی میزبانی اداکارہ سونیا حسین اور مشہور شخصیت میاں صلاح الدین کر رہے تھے۔پروگرام کے دوران عماد عرفانی نے کہا، “شاید بہت کم لوگ یہ جانتے ہوں گے کہ میرا تعلق میاں صلاح الدین سے بھی ہے، جو کہ علامہ اقبال کے نواسے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارہ نیلم منیر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، شوہرکون؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اس بات پر میزبان میاں صلاح الدین نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عماد عرفانی کی پردادی علامہ اقبال کی بہن تھیں، جس کے باعث یہ رشتہ قائم ہوا۔ عماد عرفانی نے مزید کہا کہ یہ ان کی پہلی بار کسی سرکاری پروگرام میں شرکت تھی اور یہ تجربہ ان کے لیے نہایت خوشگوار رہا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *