فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کل تک ملتوی

فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد: فوجی عدالتوں کے مقدمے کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے کل کے لیے طے شدہ تمام دیگر کیسز منسوخ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کل صرف فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت ہوگی۔ جسٹس امین الدین خان نے خواجہ حارث کو ہدایت دی ہے کہ وہ کل اپنے دلائل مکمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  حکومت سنجیدہ نہیں ، عمران سے ملاقات کرائیں ورنہ مذاکرات بھول جائیں : اسدقیصر

سماعت کے اختتام پر حفیظ اللہ نیازی نے روسٹرم پر آ کر شکایت کی کہ ان کے بیٹے کو جیل تو منتقل کر دیا گیا ہے لیکن اس کے ساتھ عام قیدیوں جیسا سلوک نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں بھی وہی رویہ اپنایا جا رہا ہے جو فوجی تحویل میں تھا۔ اس پر عدالت نے پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کر لی ہے کہ آیا جیل منتقل کیے گئے قیدیوں کے ساتھ جیل قوانین کے مطابق سلوک کیا جا رہا ہے یا نہیں۔

جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ عدالت نے پہلے ہی حکم دیا تھا کہ جیل قوانین کے مطابق سلوک کیا جائے لیکن پنجاب اور وفاقی حکومت عدالتی احکامات پر عمل نہیں کر رہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *