مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی

مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی

اسلام آباد میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں زندہ برائلر مرغی کا نرخ 430 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت 666 روپے فی کلو تک گر گئی ہے، جو 94 روپے کی کمی ظاہر کرتی ہے۔

لاہور میں بھی برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 591 روپے فی کلو ہو گئی ہے، جس میں 4 روپے فی کلو کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی تین روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کا تھوک ریٹ 394 روپے اور پرچون ریٹ 408 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ انڈوں کی قیمت میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور یہ بدستور 329 روپے فی درجن پر فروخت ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں رواں سال یکم رمضان المبارک اور عیدالفطر کب ہو گی؟ممکنہ تاریخیں سامنے آ گئیں

مارکیٹ ماہرین کے مطابق نرخوں میں کمی طلب و رسد کے حالات میں بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *