Skip to content
پی ایس ایل 10، ڈرافٹنگ کی تاریخ اور وینیو تبدیل
Home - کھیل - پی ایس ایل 10، ڈرافٹنگ کی تاریخ اور وینیو تبدیل
پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کی پلیئر ڈرافٹنگ کی تقریب کی تاریخ اور وینیو تبدیل کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ اب 11 کے بجائے 13 جنوری کو لاہور میں منعقد کی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پلیئر ڈرافٹنگ تقریب کا انعقاد گوادر میں کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن سکیورٹی وجوہات کی بنا پر وینیو تبدیل کر دیا گیا ہے۔
اب یہ تقریب لاہور میں منعقد کی جائے گی، اس بار انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے پی ا یس ایل ایڈیشن 10 کے لیے سائن اپ کیا ہے۔