عدالت نے عمران خان کو بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کے طبی معائنے اور بیٹوں سے بات کروانے کی درخواست منظور کرلی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ملزم شہیر سکندر پر فردِ جرم عائد کی گئی، کیس میں نامزد ملزمان 119میں سے 118ملزمان پر فردِ جرم عائد ہوچکی ہے۔
عمر ایوب نے مقدمے کا ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست کی جبکہ اجمل صابر اور ملک انصر نے کیس سے بریت کی درخواستیں دائر کیں۔ ان تینوں درخواستوں پر آئندہ سماعت پر دلائل دیے جائیں گے۔
دوسری جانب پراسیکیوشن نے استدعا کی ہے کہ 13جنوری کے بعد کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے عمران خان کے طبی معائنے اور بیٹوں سے ملاقات کروانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 13جنوری تک ملتوی کر دی۔